پنجی، 18دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے کہا ہے کہ ہندوستانی پروازوں میں وائی فائی جلد حقیقت بن سکتا ہے۔دابولم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات میں ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ پروازوں میں وائی فائی سروس فراہم کرنے کے لئے موجودہ ہوا بازی قوانین میں پارلیمنٹ کی طرف سے ترمیم کی ضرورت ہے۔راجو نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت طیاروں میں وائی فائی سروس فراہم کرنے کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا اندازہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروازوں میں وائی فائی دستیاب کرائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انہوں نے یہ یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا کہ یہ سروس کب شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے کوئی وقت کی حد طے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ ہم اس سے متعلق قانون میں ترمیم پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستان میں سیکورٹی وجوہات سے پروازوں میں وائی فائی دستیاب نہیں رہا ہے۔